ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قبائلی کالونی میں اشرار کی فائرنگ ؛ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، عوام میں سراسیمگی

قبائلی کالونی میں اشرار کی فائرنگ ؛ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، عوام میں سراسیمگی

Wed, 12 Apr 2017 22:21:01    S.O. News Service

مرکیرہ ، 12اپریل (ایس او  نیوز ) مرکیرہ کے دیدالی قبائلی قریہ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بائیک پر سوار افراد نے گزشتہ شب فائرنگ کردی۔ تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے کیوں کہ بائیک سواروں کی جانب سے فائرنگ کے موقع پر کوئی بھی قبائلی وہاں پر موجود نہیں تھا۔ پولیس نے کہا کہ مسلح اشرار فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔قبائلیوں کے بیدار ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکلنے تک یہ اشرار فرار ہوگئے ۔اس مقام پر بعض گولیاں دستیاب ہوئیں۔ جہاں سے ان اشرار نے فائرنگ کی ۔ ان گولیوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس واقعہ پر چونک جانے والے قبائلیوں نے رات جاگ کر گزاری اور کالونی میں پہرہ داری بھی کی گئی۔ گزشتہ چند ماہ سے یہ قبائلی ' بغیر کسی مستند وجہ بتائے ان کے مکانات کو اچانک محکمہ جنگلات کی جانب سے منہدم کرنے کے بعد سے ا حتجاج کررہے ہیں۔ اس مسئلہ کا جلد حل نکالنے حکومت کے وعدہ کے بعد احتجاج سے دستبرداری اختیار کی گئی اور دیدالی علاقہ میں معمول کے حالات واپس آگئے تاہم فائرنگ کے واقعہ میں ان قبائلیوں نے خوف کا احساس پیدا کردیا کیوں کہ انہو ں نے محسوس کیا کہ ان کو خوفزدہ کرنے کیلئے یہ حرکت کی گئی ہے ۔دیدالی کے بحران کا تجزیہ کرنے اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کرنے وزیر مال کو کوڈاگو بھیجنے چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کے وعدہ کے ایک دن بعد ہوا ہے ۔ اس قبائلی کالونی میں رہنے والوں کی حالت پریشان کن ہے ۔ یہاں پر بارش ہورہی ہے اور عارضی مکانات قبائلیوں نے تعمیر کئے ہیں کیو ں کہ ان کے پکے مکانات سے وہ محروم ہوگئے ہیں۔ مڈیکری پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیاہے۔ 


Share: